بیجنگ+ٹو کیو (این این آئی)چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے ایکسپورٹ کنٹرول کی اینٹیٹی لسٹ میں کچھ چینی اداروں کو شامل کرنے کے بارے میں صحافی کے سوال کے جواب میں کہا ہےکہ امریکہ نے ایک بار پھر روس سے وابستگی کے بہانے کچھ چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی اینٹیٹی لسٹ میں شامل کیا ہے۔ امریکہ قومی سلامتی کے بہانے برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کرتے ہوئے چینی کاروباری اداروں پر من مانی یکطرفہ پابندیاں اور طویل بازو کا دائرہ اختیار عائدکرنےکی جو کوشش کر رہا ہے، وہ امریکی معاشی جبر اور یکطرفہ غنڈہ گردی کا زندہ ثبوت ہے، اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ہفتہ کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر اپنے غلط طرز عمل کو درست کرتے ہوئے چینی کاروباری اداروں پر غیر معقول دباﺅ ڈالنا بند کرنا ہوگا۔ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کی دوسری کھیپ کو سمندر میں چھوڑنے کے حوالے سے جاپان میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ جاپان عالمی برادری کی شدید مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑ کر جوہری آلودگی کا خطرہ پوری دنیا تک منتقل کر رہا ہے جس کی چین سخت مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔ہفتہ کے روزترجمان نے کہا کہ جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کا تعلق سمندری ماحول اور انسانی صحت سے ہے۔ یہ کسی بھی طرح جاپان کا نجی معاملہ نہیں اور نہ ہی اس کا فیصلہ جاپان تنہا کر سکتا ہے۔ جاپان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ ہم ایک بار پھر جاپانی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ جاپانی عوام اور بین الاقوامی برادری کی مخالفت اور سنگین خدشات پر غور کرے اورہمسایہ ممالک کے ساتھ مکمل مشاورت اور ٹھوس روابط سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کی موثر شراکت کی بنیاد پر ایک طویل مدتی ، موثر بین الاقوامی نگرانی کا طریقہ کار قائم کرےاور جوہری آلودہ پانی کے مسئلے سے ذمہ دارانہ طریقے سے نمٹے۔