نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر اور عالمی ادارہ برائے مہاجرین آئی او ایم نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی رجسٹریشن اور انتظام میں معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے چیلنجز کے باوجود 4 دہائیوں سے زائد عرصے سے افغان شہریوں کے ساتھ پاکستان کی فراخدلانہ مہمان نوازی کو سراہا۔ یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ مشکلات چیلنجز کے باوجود پاکستان افغان شہریوں کی وطن وپاپسی کا عمل محفوظ طریقے سے یقینی بنائے۔ افغانستان میں انسانی حقوق کے مسائل اور خواتین تکالیف سے دو چار ہیں جس کے باعث افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے انہیں حفاظت کے سنگین مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہی یو این ایچ سی آر نے افغان مہاجرین کو چار دہائیوں سے رہائش دینے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ یو این ایچ سی آر اور آئی او ایم کی پاکستان حکومت کے ساتھ طویل شراکت داری ہے، ہم افغان مہاجرین کی شناخت اور رجسٹریشن کے عمل میں پاکستان سے تعاون کو تیار ہیں، ان افراد کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں جنہیں بین الاقوامی مدد کی ضرورت ہے۔