ورلڈکپ: بھارت کیخلاف آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 5 رنز پر گرگئی، مچیل مارش صفر پر آؤٹ

ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جہاں کینگروز کو پہلا نقصان محض 5 رنز پر اٹھانا پڑا۔جسپریت بمراہ نے مچیل مارش کو صفر پر پویلین لوٹایا، اس وقت 4 اوورز مکمل ہونے پر آسٹریلیا کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 11 رنز ہے۔اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بولنگ کی دعوت دی، یہ میچ چنئی میں کھیلا جارہا ہے جہاں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار لگ رہی ہیں۔پیٹ کمنز نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے ، ہم تازہ دم ہیں  اور اچھی پوزیشن میں ہیں۔آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ میچ سے قبل کھلاڑیوں کو تیاریوں کے لیے کافی وقت ملا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن