یورپی ملک کی ایئر لائن کی جانب سے خوش خبری

اٹلی کی ایئر لائن نیوس نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے میں دل چسپی کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہوا بازی کی صنعت کے لیے اچھی خبر ہے کہ یورپی ملک اٹلی کی ایئر لائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوس ایئر لائن نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے، نیوس ایئر لائن اٹلی سے پاکستان کے لیے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ سی سی اے ذرائع کے مطابق اطالوی نیوس ایئر پہلے مر حلے میں لاہور کے لیے ہفتہ وار پرواز شروع کرے گی، کراچی اور اسلام آباد کے لیے فلائٹس چلانے کے لیے بھی ایئرلائن نے دل چسپی ظاہر کر دی ہے۔ سی اے اے سے اجازت ملتے ہی اطالوی ایئر لائن پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کر دے گی، یورپی ملک کی نئی ایئر لائن آنے سے مسافروں کو براہ راست سفری سہولیات کے ساتھ تجارت کو فروغ اور زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن