ورلڈ کپ: بھارت کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ گر گئی

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کا پانچواں میچ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین جاری ہے۔آسٹریلین اوپنر مچل مارش بغیر کوئی سکور بنائے جسپریت بمراہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے. آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 74 رنز پر گری، ڈویوڈ وارنر 52 گیندوں پر 41 رنز بنا کر کلدیپ یادیو  کا شکار بنے، سٹیو سمتھ بھی بیٹنگ لائن کو مضبوط سہارا نہ دے سکے اور 46 رنز بنا کر رویندرا جڈیجا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔کینگروز کی چوتھی وکٹ  119 رنز کے مجموعی سکور پر گری، آسٹریلوی بلے باز لبوشین 27 رنز بنا کر رویندرا جڈیجا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے. ایل ایکس کیری بغیر کھاتہ کھولے ہی رویندرا جڈیجا کی گیند پر آؤٹ ہوئے.آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 140 رنز پر گری. آسٹریلوی بلے باز میکسویل کلدیپ یادیو کی گیند پر بولڈ ہوئے۔آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ بھی 140 رنز پر گری، آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین بھارتی بولر چندران اشون کا شکار ہوئے. آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری، پیٹ کمنز نے 15 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔ 

قبل ازیں بھارتی شہر چنئی کے چدم بھرم سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ کنڈیشنز کے حساب سے ہماری ٹیم متوازن ہے.ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے. کوشش کریں گے اس پچ پر اچھا اسکور کریں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ   یہاں کی کنڈیشنز باؤلرز کے لیے سازگار لگ رہی ہیں.شبمن گل ڈینگی کے سبب میچ کیلئے دستیاب نہیں.شبمن گل کی جگہ ایشان کشن اوپننگ کریں گے۔

واضح رہے  چنئی میں آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ اس ورلڈ کپ میں پہلا میچ ہے جبکہ باقی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن