فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا معاملہ چکتا کرنا چاہتے ہیں. آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ہے. جنگ کے علاوہ ہمارا کوئی دوسرا آپشن نہیں۔سعودی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ لڑائی ابتدائی مرحلے میں ہے. فی الحال حماس کے زیر حراست اسرائیلیوں کی تعداد ظاہر نہیں کر رہے.تاہم اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا معاملہ برابرکرنا چاہتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ تمام ممکنہ منظر ناموں کے لیے تیار ہیں اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔