چنئی: آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کیخلاف 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی تیسری وکٹ بھی 2 رنز پر گرگئی۔
200رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی .روہت شرما، ایشان کشن اور شریاس آئر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔لیکن بھارتی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے آسٹریلوی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.3اوورز میں 199 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اسٹیو اسمتھ46 اورڈیوڈ وارنر41رنز بنا کر نمایاں رہے۔مچل اسٹارک28، مارنس لبوشین27،گلین میکس ویل 15،پیٹ کمنز 15، کیمرون گرین8اور ایڈم زیمپا نے6رنز بنائے۔رویندر جدیجا نے 3وکٹیں حاصل کیں.جسپرت بھمرا اورکُلدیپ یادو نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔