ورلڈ کپ: بھارت کی بیٹنگ لائن سنبھل گئی، جیت کیلئے 76 رنز درکار

Oct 08, 2023 | 21:21

ویب ڈیسک

چنئی:  آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کیخلاف 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے31 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لیے۔بھارتی شہر چنئی کے چدم بھرم سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم آخری اوور کی تیسری گیند پر 199 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے روندرا جدیجا نے 3، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ نے 2، 2 جبکہ ایشون، محمد سراج اور پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا گیا، بھارت کے پہلے تین کھلاڑی 2 رنز کے مجموعی سکور پر بغیر کوئی رن سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔ایشان کشن ، کپتان روہت شرما اور شریاس صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

مزیدخبریں