اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ پانچ خواتین اور 51 مرد قیدیوں کو چارٹرڈ طیارے پر وطن لایا گیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ وطن واپس آنے والی بزرگ خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹا آپ کا شکریہ کہ ہم پاکستان واپس آگئے ہیں۔ آپ کی بہت مہربانی، یہ احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔ واپس آنے والے شخص نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کی بدولت آج وطن واپس آئے ہیں۔ جن حالات میں قید تھے شکر ہے کہ ہم واپس وطن آئے۔ وزیر داخلہ نے لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں سری لنکا سے 56 پاکستانی قیدیوں کی واپسی سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ان پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے اخراجات کو اٹھانے میں رضا مندی ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے قیدیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر کابینہ کے دونوں ارکان کی کاوشوں کو سراہا۔
سری لنکا میں کئی سال سے قید 56پاکستانی وطن واپش پہنچ گئے
Oct 08, 2024