2024ء کیلئے طب کا نوبل انعام 2 امریکی سائنسدان کو دینے کا اعلان 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سال 2024ء کے لیے طب کا نوبل انعام امریکا سے تعلق رکھنے والے دو سائنسدانوں کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہیں یہ انعام انسانی جسم میں جینیاتی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے خلیات میں موجود ایک اہم میکنزم کی دریافت پر دیا گیا ہے۔ وکٹر ایمبروز اور گیری رووکن نے مائیکرو آر این اے اور اس کے افعال کی دریافت پر قابل قدر تحقیقی کام کیا۔ یہ ننھے آر این اے مالیکیولز جینز کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ طب کا نوبیل انعام ایم آر این اے ویکسینز کی تیاری میں مدد فراہم کرنے والے 2 سائنسدانوں کے نام نوبیل کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان سائنسدانوں نے جینز کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل ایک نئے ذریعے کا انکشاف کیا۔ دونوں سائنسدانوں میں 11 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم بھی تقسیم کی جائے گی۔ خیال رہے کہ 8 اکتوبر کو فزکس، 9 اکتوبر کو کیمسٹری اور 10 اکتوبر کو ادب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا جائے گا۔ امن کے نوبیل انعام کا اعلان 11 اکتوبر جبکہ معیشت کا نوبیل انعام 14 اکتوبر کو دیا جائے گا۔ اس سے قبل 2023ء میں طب کا نوبیل انعام بھی امریکا سے تعلق رکھنے والے 2 سائنسدانوں کے نام رہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن