اسلام آباد( خبرنگار خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم(یس سی او) کے 23 ویں اجلاس کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 تا 16 اکتوبر 3 روزہ تعطیلات کی منظوری دیدی۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14، 15 اور 16 اکتوبر کو ایس سی او اجلاس کے انعقاد کے سلسلے میں تعطیلات ہوں گی۔۔