ستمبر کے آخری ہفتے چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سی سی پی او آفس راولپنڈی کا دورہ کیا۔سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرد حافظ کامران اصغر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن صبا ستار، چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ اور ڈویڑنل ایس پیز نے استقبال کیا۔ چئیر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے بچوں اور خواتین اور انکی فیملیز سے ملاقات کی اور ان کے کیسز کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ ان کی ایف آئی آر فوری درج ہوئی ہیں اور ان کے مقدمات میں ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔ چئیر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ مقدمات کا بروقت اندراج اور ملزمان کی گرفتاری پولیس کلچر میں تبدیلی کا منہ بولتا ثبوت ہے فیملیز سے ملاقات میں انہوں کہا کہ واقعات کو رپورٹ کرنا اہم ہوتا ہے ،جرم کا نشانہ بننے والے رپورٹ کریں تو ہی ملزمان کیفر کردار تک پہنچ سکتے ہیں اس سلسلے میں بہادر بچوں اور خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بچوں اور خواتین کے حقوق اور تحفظ کو بہت اہم تصور کرتی ہیں ان کی لیڈر شپ مقدمات کا بروقت اندراج اور ملزمان کی گرفتاری پولیس کلچر میں تبدیلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چئیر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھاکہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں،سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور چیف ٹریفک آفیسر نے مختلف پراجیکٹس پر بریفنگ دی چیئرپرسن ویمن اتھارٹی نے کہا کہ پڑھے لکھے افسران کے آنے سے پولیس بہتر ہوئی، خواتین پولیس افسران کو بہترین کام کرتا دیکھ کر اچھا لگاعوام کی خدمت ہماری اولین ڈیوٹی ہے ہم سب نے اس سلسلے عوام کو ان کی دہلیز پر ان کے حقوق پہنچانے ہیں۔