لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کیخلاف پہلے دن کے اختتام پر 86 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا لیے۔ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 8 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گر گئی۔ اوپنر صائم ایوب 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے۔ یہاں عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی۔ کپتان شان مسعود 151 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے۔ انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری سکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ پاکستان کو چوتھا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔