پولیس فورس فیملی ،درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے:آئی جی

لاہور(سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پولیس فورس ایک فیملی ہے، ملازمین کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ آرپی او ز، ڈی پی اوز ماتحت سٹاف کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انکے مسائل کے حال کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔

ای پیپر دی نیشن