لاہور( کامرس رپورٹر)انیب اختر انصاری نے لاہور ٹیکس بار کے جنرل سیکرٹری اور میاں محمد زاہد نے نائب صدر کا حلف اٹھا لیا ، دونوں عہدیدار 6ماہ کیلئے عہدہ سنبھالیں گے۔حلف برداری کی تقریب میں لاہور ٹیکس بار کے صدر شہباز صدیق،پاکستان ٹیکس بار کے پیٹرن رانا منیر حسین،سابق صدر پاکستان ٹیکس بار محمد نعیم شاہ، سابق صدر لاہور ٹیکس بار زاہد پرویز،سابق جنرل سیکرٹری چودھری قمرالزمان،سینئر نائب صدر پاکستان ٹیکس بار زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید،جوائنٹ سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار سید عرفان حیدر،فنانس سیکرٹری لاہور ٹیکس بار محمد حسن یوسف،جوائنٹ سیکرٹری احمد رضا سمیت دیگر شریک ہوئے۔
لاہور ٹیکس بارکے جنرل سیکرٹری انیب اختر‘ نائب صدر میاں زاہد نے حلف اٹھا لیا
Oct 08, 2024