رواں سال 4ہزار بچوں کو آئی ٹی کے جدید کورسز کروائیں گے: چوہدری شافع

Oct 08, 2024

 لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا کے نئے بورڈ کا پہلا اجلاس ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ہوا ۔اجلاس میں ٹیوٹا کی کارکردگی ،اہداف اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا، چیئرمن ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر)محمد ساجد کھو کھر نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا ٹیوٹا کا نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے،ملکر فنی تعلیم کے معیار کو بہتر بنائیں گے،پنجاب میں ٹیوٹا کے 388اداروں کی اپ گریڈیشن کا مرحلہ وار پروگرام شروع کردیا ہے۔ چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت  ایک سال میں 4ہزاربچوں کو ٹیوٹا کے اداروں میںآئی ٹی کے جدید کورسز مفت کروائے جائیں گے جن کی انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن بھی ہوگی۔ 

مزیدخبریں