لاہور(نیوز رپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب نے ضلع لیہ کا دورہ کیا۔ ٹی ایچ کیو چوبارہ، ٹی ایچ کیولیول ہسپتال چوک اعظم، ڈی ایچ کیو لیہ کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کیلئے فوری اقدامات کیے جائینگے۔ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جلد اشتہارات دے رہے ہیں‘ چوک اعظم میں ٹراما سینٹر جلد مکمل ہو گا۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوبارہ میں صحت سہولیات اور انتظامات پر ابھی مزید توجہ کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب کا دورہ لیہ ، ہسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا
Oct 08, 2024