لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخوپورہ میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے کہا مسائل کا حل سیرت طیبہ پر عمل میں ہے۔ آپؐ نے امن بقائے باہمی اور عفوودرگزر کی طاقت سے مدینہ کی مثالی ریاست قائم کی۔ ہمیں چاہیے کہ معاف کرنا سیکھیں اور لوگوں کو قریب لائیں۔ کانفرنس میں علامہ محمد ادریس، میاں زاہد اسلام، رانا وحید شہزاد، انصر محمود، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، عدنان وحید قاسمی، ملک کلیم ناصر ایڈووکیٹ ودیگرنے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔ شیخوپورہ پہنچنے پر انکے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔