لاہور(نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب نے نوجوانوں میں صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے لاہور یوتھ فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔ فیسٹیول 7 سے 9 نومبر تک جاری رہے گا۔ صوبائی وزراء فیصل ایوب کھوکھر اور رانا سکندر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح رہی ہے۔ لاہور یوتھ فیسٹیول مسلم لیگ ن کا ایک اور فلیگ شپ پروگرام ثابت ہوگا۔ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات یوتھ فیسٹیول میں مشترکہ طور پر حصہ لے سکیں گے۔ٹرائل پنجاب سٹیڈیم میں جبکہ فوٹریس سٹیڈیم میں فائنل مقابلے ہونگے۔