لاہور (خصوصی نامہ نگار ) تحریک بیداری اُمت مصطفی کی جانب سے لاہور میں یکجہتی غزہ و لبنان مارچ مسلم ٹاؤن موڑ سے بیکھے وال موڑ تک ہوا جس میں علماء سمیت مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ علامہ جواد نقوی نے کہا حماس کے "آپریشن طوفان الاقصیٰ" نے ناجائز صہیونی ریاست کی ناک خاک میں رگڑ دی ہے۔علاوہ ازیں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھرمیں اظہاریکجہتی ریلیاں، سیمینار، فنڈریزنگ کیمپ قائم کیے گئے۔ مرکزی پروگرام چھتری چوک میںہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری،سی ای اوخبیب بلال، ڈائریکٹر پروگرامز حماداختر سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ وقاص جعفری نے کہا الخدمت غزہ کے عوام کو2707ٹن امدادی سامان فراہم کرچکی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے اقبال ٹاؤن میں مظاہرے سے خطاب کرتے کہا کہ دنیا کے منصفو،آنکھیں کھولو،فلسطین قبرستان بن چکاہے،ظالم اسرائیل کے ہاتھ توڑ دو۔جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس لاہور، تحریک طلبہ اہلحدیث کے زیر اہتمام فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینارز، مظاہرے کیے گئے۔ علامہ ہشام الہٰی ظہیرنے کہامسلم ممالک اسرائیلی جا رحیت رکوانے میںکردار ادا کریں۔پاکستان کا ہر نوجوان فلسطینی عوام کیساتھ ہے۔مولانا عبدالستار نیازی ٹرسٹ کے صدر جمعیت علماء پاکستان کے علامہ شبیر قادری نے یوم فلسطین پر ٹاؤن شپ میں خطاب کرتے کہا اسرائیل کوفلسطین پر مظالم کا حساب دینا پڑیگا۔ متروکا وقف املاک بورڈکے زیر انتظام پاکستان ماڈل انسٹیٹیوشن ایجوکیشن کے نوازشریف ماڈل گرلز ہائی سکول کی طلبہ نے پرنسپل اُم کلثوم کے زیر قیادت نعرے لگا تے فلسطینی بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
فلسطین پر مظالم کا سال‘ملک بھر میںاظہار یکجہتی ریلیاں‘علماء کے خطابات
Oct 08, 2024