لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی کی درخواست پر کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او)لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے احسن ریاض کی والدہ آشفا ریاض کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔