لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے نیب کو سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور سابق صوبائی وزیر مخدوم ہاشم جواں بخت کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ محمد احسن عابد ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نیب کو 2018 میں ناجائز اثاثہ جات بنانے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔