لاہور (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں دلنواز سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون‘ داتا دربار میں ریاض سے 2 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون‘ شادباغ میں ارشد سے2 لاکھ روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں ندیم سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں ذیشان سے 1 لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون۔لٹن روڈ میں تاثیر سے 1لاکھ 45 ہزار نقدی اور موبائل فون، نواب ٹاؤن میں ارسلان سے ایک لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ نشترکالونی اور جوہر ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ شفیق آباد گجر پورہ اور فیکٹری ایریا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔