کراچی(این این آئی)ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر38.12 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2024میں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1744.64روپے ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 38.12فیصد کم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداد وشمار کے مطابق اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر5.50فیصدکی کمی ہوئی۔ اگست 2024میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1846.25روپے ریکارڈکی گئی تھی جوستمبرمیں کم ہوکر 1744.64روپے ہوگئی۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں وفاقی دارالحکومت میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1834.49روپے، راولپنڈی 1817.01روپے، گوجرانوالہ 1653.44روپے،سیالکوٹ 1667روپے،لاہورروپے، فیصل آباد1610روپے، سرگودھا1733 روپے، ملتان 1598.98روپے،بہاولپور1729.88روپے،کراچی 1878.90روپے، حیدرآباد1937.54روپے، سکھر1669.91روپے،لاڑکانہ 1724.92روپے، پشاور1654.67روپے، بنوں 1630.66روپے،کوئٹہ 1880.83روپے اورخضدارمیں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1980.69روپے ریکارڈ کی گئی۔