حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے نواحی گائوں ادوکی میں مسلح افراد نے سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے دوافراد کو قتل کردیا۔ جس کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔پولیس نے گیارہ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ حق نواز اور افتخار احمد اپنے ڈیرہ پر بیٹھے تھے کہ انکے مخالفین نے وہاں آکر ان پرفائرنگ کردی۔ جس کے نتیجہ میں حق نواز اورافتخار احمد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم موقع سے فرارہوگئے۔پولیس نے گیارہ ملزم وقاراحمد، اخلاق احمد، اشفاق ، حق نواز ولد عمرداراز، حق نواز ولد محمد محمود اور ارشد وغیرہ کے خلاف دوہرے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔