استنبول (نوائے وقت رپورٹ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی قیمت چکانا ہو گی۔ اسرائیل کے بڑھتے مظالم روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے جس طرح ہٹلر کو روکا گیا تھا اسی طرح نیتن یاہو کو روکنا ہو گا۔ فلسطینیوں کی نسلی کشی کا حساب لینے تک امن قائم نہیں ہو گا۔ 365 دن میں غزہ میں 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ میں خواتین اور بچوں کو بیدردی سے شہید کیا گیا۔ غزہ کے بعد لبنان میں بھی معصوم لوگوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔
نیتن یاہو کو ہٹلر کی طرح روکنا ہو گا: طیب اردگان
Oct 08, 2024