موٹروے ایم 2 پر فیض پور کے قریب ٹریفک حادثے میں 3افراد موقعہ پر جبکہ 2ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گئے۔حادثے میں8افراد شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ، مانسہرہ سے لاہور آنے والی بس نے ہائی ایس کو پیچھے سے ہٹ کیا، حادثے میں موقع پر3افراد ہلاک جبکہ 8افراد شدید زخمی ہوئے دو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔عاشق چوہان سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں ، ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔