اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی تاہم عدالت نے درخواست پر اعتراض لگاکر واپس کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپی کے کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ علی امین گنڈاپور نے ہجوم کے ساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے۔درخواست گزار نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے غیر قانونی اقدامات کررہے ہیں اور وہ اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہے ہیں ، وزیراعلیٰ وفاق کے خلاف عوام کو اکسا رہے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ گورنر اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپی کے کی برطرفی کا حکم دیا جائے اور انہیں درج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ علی امین گنڈاپور کو غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات سے روک کر وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
پشاور ہائیکورٹ، وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس
Oct 08, 2024