شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہاکہ فلسطین میں ظلم رکوانے کیلئے شٹ اپ کال دینا ضروری ہے۔ او آئی سی، عرب لیگ اور مسلم ممالک کے ساتھ بات کرنا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی ضمیر جگانے کی بات کرنے والوں کو پہلے اپنے ضمیر کو جنجھوڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ارشاد نبوی ﷺ کے مطابق تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں۔ جسم کے ایک حصے میں تکلیف ہو تو پورا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے۔ لہذا آج ہمیں سب سے پہلے صحیح معنوں میں مسلمان بننے کی اشد ضرورت ہے۔