فیروزوالہ( نامہ نگار)کچہری فیروز والا میں پولیس کی حراست سے قتل کا ملزم فرار ہو گیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس زیرحراست قتل کے مقدمہ کے ملزم علی رضا کو کچہری فیروز والا میں ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت پیش کرنے کیلئے لائی اس دوران ملزم پولیس اہلکاروں کو چکما دیکرفرار ہو گیا۔ ڈی پی او شیخو پورہ نے واقعہ کانوٹس لیکر متعلقہ ملازمین کیخلاف کارروائی کاحکم دیدیا۔
فیروز والا :کچہری میں پولیس کی حراست سے قتل کا ملزم فرار
Oct 08, 2024