بٹگرام (این این آئی)بٹگرام کی سب جیل میں زیرِ حراست 20 سال کی لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔سرکاری ہسپتال نے لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کر دی۔متاثرہ لڑکی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے آفس میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اس حوالے سے ڈی پی او نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جا رہی ہے۔