شرقپور میں نشہ سے منع کرنے پر نوجوان قتل 

شرقپورشریف؍ فیروز والہ  ( نامہ نگار) نشہ کرنے سے منع کرنے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق شرقپور محلہ حکیم گڑھی میں گزشتہ رات بدر بشیر نے اپنی حویلی کے ساتھ محسن اقبال ، انیب رحمت کو منشیات سے منع کیا۔ جس کی وجہ سے محسن اقبال اور انیب رحمت نے بدر بشیر کی حویلی میں داخل ہو کر بدر بشیر سمیت اس کے والد محمد بشیر اور بھائی مستنصر احسن بشیر پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر بدر بشیر شدید زخمی ہو گیا جو لاہور میؤ ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن