ہنگاموں اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود لیگی حکومت ملکی بہتری کیلئے کوشاں: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف  سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت  اپوزیشن کے تمام منفی سیاسی ہتھکنڈوں، ہنگاموں اور جلسوں کے باوجود ملکی معیشت کو بہتری کی طرف لے جانے میں کوشاں ہے۔ ملکی معاشی بہتری پر ان کی حکومتی کاوشوں کی بین الاقوامی اداروں نے بھی تعریف کی ہے۔  انہوں  نے کہا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود حکومت ملکی معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرے گی اور ملک جلد معاشی بحران پر مکمل قابو پالے گا۔ پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کا جاری سلسلہ دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ کیلئے مشعل راہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن