حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کی اُوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ملنے والے شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں بھی پیش کیںجن پر ڈپٹی کمشنر نے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنرکاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے تمام سرکاری دفاتر میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی کا سلسلہ جاری ہے۔