نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) ماڑی کوٹ کے رہائشی نوجوان بلال کا اقبال وغیرہ سے وراثتی زمین کاتنازعہ تھا سول کورٹ سے بلال کے حق میں فیصلہ ہونے پر اراضی اسکے نام منتقل ہوگئی ۔اسی رنجش پر لاری اڈا کے قریب سے اکرم گجر اور اقبال وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر بلال کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا ء کرلیا اور کیری ڈبہ میں ڈال کرفرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا لیکن تاحال مغوی کا کوئی سراغ نہ لگ سکا ۔
نوشہرہ ورکاں :زمین کے تنازعہ پر نوجوان اغواء
Oct 08, 2024