قصور: مقدمہ قتل کا فیصلہ‘2 مجروموں کو عمر قید  2 کو 4‘4 سال ‘ ایک کو 8 سال قید کی سزا

 قصور ( نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد عظیم شیخ نے پانچ سال قبل زمین کے تنازعہ پر قتل ہونیوالے محمد حیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے  دو مرکزی ملزمان احمد عرف احمدی اور امانت کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ، محمد اعظم‘ اسلم کو اعانت جرم میں 4/4سال سزائے قید با مشقت ایک لاکھ روپے جرمانہ‘ ایک ملزم صدی احمد کو آٹھ سال سزائے قید ‘ایک لاکھ روپے جرمانہ سات ملزمان عاصم‘ سمیع اللہ‘ اسلم‘ حسن احمد دین عرف پلا وغیرہ کوجرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیکر بری کردیا۔

ای پیپر دی نیشن