اسلام آباد(عزیز علوی )وفاقی دارالحکومت میں سڑکوں اور چوک چوراہوں کی بندش کے دوران گذشتہ چاردنوں میں اسلام آباد کرائم فری رہا کسی بھی تھانے میں ڈکیتی، سٹریٹ کرائم ، سنیچنگ ، یا چوری کا کوئی واقعہ پولیس کو رپورٹ نہیں ہوا پولیس کی جاری کردہ روزانہ کرائم ڈائری میں تھانوں کی حدود میں کوئی وقوعہ رونما نہ ہونے سے وارداتوں کے سب خانے خالی رہے جبکہ کسی جگہ احتجاج کرنے والوں کی جانب سے جیب تراشی، موبائل فون چوری جیسا عام واقعہ بھی رونما نہیں ہوا تاہم اکیلے تھانہ سنگجانی کے علاقہ میں قتل کی ایک واردات کا وقوعہ درج ہے۔