دیپ‘‘کے زیر اہتمام خورشید ربانی کی کتاب ’’اردو نعت میں تلمیحات‘‘کی رونمائی 

اسلام آباد(خبر نگار)معروف شاعر ، صحافی اور محقق خورشید ربانی کی تحقیقی کتاب "اردو نعت میں تلمیحات" کی تقریب رونمائی اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا اہتمام حطار(فتح جنگ)کی ادبی تنظیم "دیپ" نے کیا، صدارت معروف شاعر پروفیسر جلیل عالی نے کی مہمان خصوصی ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد تھے۔ تقریب میں معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر طارق محمود قاضی نے خصوصی طور پر شرکت کی، "دیپ" کے سرپرست اعلی کرنل خالد مصطفی اور صدر عرفان طارق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت افتخار عادل نے کی، آخر میں نعتیہ مشاعرے کی نظامت عادل جہانگیر نے کی۔ تقریب میں ثاقب فدا ایڈووکیٹ ، ماسٹر عرفان ، نوجوان شعرا دانیال کاشمیری اور زاہد محمود نے بھی شرکت کی۔ عائشہ مسعود ، ڈاکٹر مہناز انجم اور انجینئر ذکا اللہ خان نے خورشید ربانی کی اس تحقیقی کاوش کو سراہا۔ مقررین نے خورشید ربانی کی تحقیقی کاوش کو سراہا اور اسے اردو نعت کے حوالے سے ایک اہم کام قراردیا۔خورشیدربانی نے تقریب کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا، تقریب میںڈپٹی ڈائریکٹر اکادمی ادبیات اختر رضا سلیمی ، فرزند علی ہاشمی ، کاشف رحمن کاشف ، حمزہ حسن شیخ اور رحمان حفیظ نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن