دو رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار

Oct 08, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )بنی پولیس نے دو رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتارکرلیا ملزمان میں مبینہ سرغنہ نصیر اور عبد الرحمن شامل ہیں ملزمان سے 04 مسروقہ موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے ایس ایچ او بنی اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مزیدخبریں