مزید62افرادڈینگی وائرس میں مبتلا ، تعداد1996 تک پہنچ گئی

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)راولپنڈی میں ڈینگی کے بڑھتے گراف کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،راولپنڈی میں ڈینگی وائرس زیادہ پھیلنے کی وجوہات اور کوتاہیوں کی نشاندہی اورڈینگی ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی اور نتیجہ خیز اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،محکمہ صحت اور انتظامیہ کے تمام تر اقدامات کے باوجود24گھنٹوں مزید62افرادڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئے، رواں سال میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد1996 تک پہنچ گئی، ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ  281 افراد زیر علاج ہیں بے نظر بھٹو ہسپتال میں 94، ہولی فیملی ہسپتال میں 96، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 53اور فوجی فانڈیشن میں 38مریض زیر علاج ہیں، پوٹھوہار ٹاون سے33, راولپنڈی کنٹونمنٹ سے 7، میونسپل کارپوریشن کی حدود سے 12، پوٹھوہار رورل سے 3، چکلالہ کنٹونمنٹ  سے 5، گوجر خان سے1اور کہوٹہ کی حدود سے 1  کیس رپورٹ ہوا،17 16 ڈینگی کے مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رواں سال میں 3920 مقدمات درج کروانے کے ساتھ1531 مقامات کو سیل کیا گیا2697 چالان ٹکٹ جاری کر کے مجموعی طور پر 1 کروڑ78 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن