راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر لیاقت باغ کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کیا گیا تزئین و آرائش اور موسمی پودوں اور پھولوں کی کاشت شروع کر دی گئی ہے ۔لیاقت باغ میں آنیوالے وزیٹرز کے لیے راہداریوں کی مرمت کا کام اور روشی کے حولے سے لیمپ لگانے کے کام کا بھی آغاز کیا گیا ۔ اس کیساتھ ساتھ موسم سرما کے پودوں اور پھولوں کی کاشت کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ لیاقت باغ کو راولپنڈی شہر میں تاریخی اہمیت حاصل ہے اور اس کی سیاسی اور ثقافتی اہمیت کے پیش نظر پی ایچ اے کی اولین ترجیح لیاقت باغ کی بہتری کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ راولپنڈی شہر کی پہچان ہے اور شہری ایک بڑی تعداد میں اس باغ کا رخ کرتے ہیں اور پی ایچ اے تمام شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حولے سے کوشاں ہے