فلسطین، یمن اور لبنان کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا دن سرکاری سطح پر مناناخوش آئیند

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)حکومت پاکستان کا غزہ، فلسطین، یمن اور لبنان کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن سرکاری سطح پر منانا قابل تعریف ہے مگر عملی طور پر بہت کچھ کرنا باقی ہے، حکومتی اعلان پر تمام نجی تعلیمی اداروں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریب کا اہتمام کیا گیا، طلبا وطالبات اور اساتذہ نے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا،  ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان، ماہر تعلیم عرفان طالب، نائب صدر شمالی پنجاب کرنل ریٹائرڈ فواد حنیف، سیکرٹری جنرل شمالی پنجاب محمد اعجاز ملک، سینئر نائب صدر شاہد لطیف اور ڈویژنل صدر ایپسما قاضی نور الحسن نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب  کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ جنگ نسل کشی کی جیتی جاگتی اور متحرک مثال بھی ہے اور ایک سال سے جاری اعلانیہ  جنگ کے نتیجے میں تعلیمی انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بمباری سے تباہ ہو چکی ہیں،اقوام متحدہ جنگ بندی کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائے۔

ای پیپر دی نیشن