سی ٹی اوراولپنڈی کا گرلز گائیڈ ہائوس کا دورہ ، ویمن آن ویلز پروگرام کا آغاز

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کا گرلز گائیڈ ہائوس راولپنڈی کا دورہ ، گرلز گائیڈ ہائوس راولپنڈی میں ویمن آن ویلز پروگرام کا آغاز کر دیا ،سی ٹی او راولپنڈی نے چند روز قبل گرلز گائیڈ ہائوس اصغر مال کا دورہ کیا تھا اور اس بات کا اعلان کیا تھا کہ گرلز گائیڈ ہائوس میں سے کوئی بھی ویمن آن ویلز پروگرام کے تحت سکوٹی یا موٹر سائیکل کی ٹریننگ لینا چاہتا ہے تو وہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی سے رابطہ کرنے پر گرلز گائیڈ کے لیے یہ پروگرام ان کے اپنے انسٹیوٹ میں ہی ٹریفک پولیس کی جانب سے شروع کیا جائے گا ، اسی سلسلہ میں سی ٹی او بینش فاطمہ نے آج پھر گرلز گائیڈ ہائوس کا دورہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر سائرہ مفتی ریجنل گرلز گائیڈ کمشنر  نے سی ٹی او راولپنڈی کا استقبال کیا اور گرلز گائیڈز نے  انھیںگلدستہ پیش کیا ، جس کے بعد سی ٹی او راولپنڈی نے فیتہ کاٹ کر ویمن آن ویلز پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا ،اس ویمن آن ویلز پروگرام کے تحت 25 گرلز گائیڈز مستفید ہوں گی، سکوٹی کی ٹریننگ دینے کے لیے لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ انسٹرکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے ، اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی نے بتایا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کے ویژن کے مطابق ہمارا مقصد ویمن آن ویلز پروگرام کے ذریعے زیادہ سے زیادہ خواتین کو خودمختار بنانا ہے

ای پیپر دی نیشن