معمولی بخار کی صورت میں ڈینگی ٹیسٹ ضرور کیا جائے،طاہرہ اورنگزیب 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈینگی فوکل پرسن رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ ڈھوک منشی کا دورہ کیا پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان، ایم پی اے اسما ناز عباسی، زیب النسا بھی اس موقع پر موجود تھیں۔دورے کے دوران انہوں نے ڈھوک منشی میں قائم ویل ہیلتھ کیمپ کا معائنہ کیا،طاہرہ اورنگزیب اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈھوک منشی میں ڈینگی سے متاثرہ مریض کے گھر گئے کیس رسپانس اور فوکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر فوکل پرسن برائے ڈینگی طاہرہ اورنگزیب نے کہاکہ رواں ماہ ڈینگی کے حوالے سے بہت اہم ہے،سرولینس ٹیمیں لوگوں کو ڈینگی سے بچاو کے بارے میں آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ویل ہیلتھ کیمپ میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں مقامی لوگوں کو آگاہ کریں اور معمولی بخار کی صورت میں ڈینگی ٹیسٹ ضرور کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن