وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ  قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے احتیاط، آگاہی اور پیش بندی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، حکو مت پنجاب قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بہتر منصوبہ بندی اور آگاہی سے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے احتیاط، آگاہی اور پیش بندی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، قدرتی آفات کے خطرے کے پیش نظر ارلی وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، قدرتی آفات سے بچا ئوکیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہر فرد کو قدرتی آفات کے دوران محفوظ رکھنا اور مشکلات کے وقت ریسکیو کو یقینی بنانا ہے، قدرتی آفات کے خطرات سے بچا ئوکی عوامی آگاہی ضروری امر ہے، زندگی کے تحفظ کے لئے بروقت حفاظتی تدابیر اپنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اللہ تعالیٰ سب کو ہر طرح کی آفات سے محفوظ رکھے۔

ای پیپر دی نیشن