سات اکتوبرکے حملوں میں حصہ لینے والے حماس کے تین جنگجو ہلاک کردیے:اسرائیلی فوج

Oct 08, 2024 | 22:44

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے حماس کے تین ارکان کو ہلاک کر دیا ہے جنہوں نے سات اکتوبر2023ء کو ہونے والے حملوں میں حصہ لیا تھا۔

’ٹائمز آف اسرائیل‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ 30 ستمبر 2024ء کو اسرائیل ڈیفنس فورسز اور جنرل سکیورٹی سروس (شین بیت) کی مشترکہ کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ کے ایک طیارے نے التفاح کالونی کے اندر الشجاعیہ اسکول کے اندر بنائے گئے ایک کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ "کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو دہشت گرد اسرائیلی فوج اور اسرائیلی شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور انجام دینے کے لیے استعمال کرتے تھے"۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حملےکے دوران حماس سے وابستہ غزہ بریگیڈ کے محمد رفاعی سمیت کئی دہشت گرد مارے گئے"۔ رفاعی نے کفار عزہ اور نہال عوز کے علاقوں میں سات اکتوبر کو ہونے والے ہلاکت خیز قتل عام میں حصہ لیا تھا اور وہ IDF فورسز اور اسرائیلی شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا"۔یکم اکتوبر 2024ء کو رفح میں اسرائیلی فوج اور پبلک سکیورٹی سروس کی طرف سے کی گئی ایک اور مشترکہ کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ کے طیارے نے حماس کے مزید دو دہشت گردوں محمد زینون اور باسل اھراس کو نشانہ بنایا اور ہلاک کر دیا۔ ان دونوں نے بھی سات اکتوبر کو ہونے والے حملے میں حصہ لیا تھا۔

مزیدخبریں