ٹرمپ آرگنائزیشن ویتنام میں1.5 بلین ڈالر کے گولف کورس اور ہوٹل کا منصوبہ تیار کرے گی

ویتنام کے رئیل سٹیٹ ڈویلپر کن باک سٹی (کے بی سی) نے منگل کو کہا کہ اس کی ذیلی کمپنی نے ویتنام کے ہنگ ین صوبے میں ایک اعشاریہ پانچ بلین ڈالر کے گولف کورس اور ہوٹل کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے ٹرمپ آرگنائزیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

کے بی سی نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر ستمبر کے آخر میں ویتنام کے صدر ٹو لام کے دورۂ امریکہ کے دوران دستخط کیے گئے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ منصوبہ 54 ہول والے دو گولف کورس سسٹمز پر مشتمل ہے جس میں ہوٹلوں اور تفریح گاہوں کا نیٹ ورک اور ایک جدید رہائشی کمپلیکس شامل ہے۔اگست میں رائٹرز کے ایک تجزیئے سے معلوم ہوا کہ گولف کورس اور تفریح گاہ کا کاروبار ٹرمپ آرگنائزیشن کے لیے رقم کی آمد و خرچ کا سب سے بڑا محرک تھا جو امریکہ کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا خاندانی کاروبار ہے۔ اس میں سینکڑوں کمپنیاں ہیں جن کے بالآخر وہ مالک ہیں۔صوبائی انتظامیہ کے مطابق ستمبر کے وسط میں ٹرمپ آرگنائزیشن کے نمائندگان نے صوبے کا دورہ کیا اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کے لیے ہنگ ین کے حکام سے ملاقات کی۔ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے بیٹے ایرک ٹرمپ نے بیان میں کہا، "ہم اس متحرک مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔ ویتنام میں پرتعیش ہوٹل اور تفریحی صنعت میں کافی امکانی صلاحیت موجود ہے۔"انہوں نے منصوبے کی تعمیر کے لیے کوئی مقررہ وقت نہیں بتایا۔ویتنام گالف ایسوسی ایشن کے مطابق 100 ملین کی آبادی والے ویتنام میں اس وقت تقریباً 70 گولف کورسز اور 100,000 مقامی گالفرز ہیں۔امریکہ میں قائم ٹرمپ آرگنائزیشن نے تبصرے کے لیے رائٹرز کی ای میل کا فوری جواب نہیں دیا

ای پیپر دی نیشن