نوکری کیلئے بھیجی گئی ایک برطانوی خاتون کی درخواست 50 سال بعد اسے واپس مل گئی۔ خاتون نے موٹرسائیکل اسٹنٹ رائیڈر کی ملازمت کیلئے درخواست دی تھی۔
خاتون کا کہنا ہے کہ یہ درخواست ایک پوسٹ آفس میں کھو گئی تھی، جو تقریباً 50 برس بعد اسے واپس مل گئی ہے۔
لنکن شائر کی تیزی ہوڈسن نے بتایا کہ اس نے جنوری 1976 میں یہ درخواست اس امید پر میل کی تھی کہ موٹرسائیکل اسٹنٹ انکے خوابوں پر مبنی ملازمت ہے۔
بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے تیزی ہوڈسن نے کہا کہ میں ہمیشہ حیران ہوتی تھی کہ اس ملازمت کے بارے میں کبھی بھی کچھ پتہ نہیں چلا، اب معلوم ہوا کہ ایسا کیوں ہوا؟
یہ لیٹر حال ہی میں انکے میل باکس میں موصول ہوا جس کے اوپر ایک نوٹ لکھا تھا جس میں کہا گیا اسٹینز پوسٹ آفس کی جانب سے تاخیر سے ڈلیوری کی گئی، ایک دراز کے عقب سے ملا، صرف تقریباً 50 برس تاخیر سے۔
انھوں نے کہا لیٹر کی واپسی انکے لیے ایک دھچکا ہے کیونکہ انھوں نے مجھے کیسے تلاش کرلیا جبکہ میں کم از کم 50 بار گھر تبدیل کرچکی ہوں اور چار سے پانچ بار بیرون ملک بھی گئی، یہ بڑی حیرت کی بات ہے۔
انھوں نے کہا مجھے وہ دن یاد ہے جب میں نے لندن کے فلیٹ میں بیٹھ کر یہ لیٹر ٹائپ کیا تھا، جس کے بعد میں روزانہ اپنی پوسٹ چیک کرتی تھی لیکن وہاں کچھ نا پاکر میں مایوس ہوجاتی تھی کیونکہ مجے موٹرسائیکل اسٹنٹ رائیڈر بننے کا بہت شوق تھا