انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل ایتھرٹن نے پاکستان اور انگلش ٹیم کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں شائقین کی کم حاضری پر مایوسی کا اظہار کردیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 56 سالہ مائیکل ایتھرٹن نے دورانِ کمنٹری ریمارکس دیے کہ ایسا لگتا ہے کہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں سے زیادہ سکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔پہلے روز کے اختتام تک ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط رہی، عبداللہ شفیق اور شان مسعود سنچریاں اسکور کیں جبکہ آج اب تک گرین شرٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 480 رنز بنالیے ہیں۔ دوسری جانب پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی شائقین کرکٹ کی کم حاضری کو لیکر ایک مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت پر سوال اُٹھ رہا ہے۔