افتخار چوہدری بحالی کے بعد وکلاء اور ہم سے ہاتھ کر گئے تھے،گورنر پنجاب سلیم حیدر

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد ہائی کورٹ بینچ کا مطالبہ حق پر مبنی ہے۔گورنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ بار کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری کی بحالی کے لیے وکلائ تحریک میں شامل تھا، لیکن افتخار چوہدری اپنی بحالی کے بعد وکلاء اور ہم سے بھی ہاتھ کر گئے تھے۔انہوںنے کہاکہ ہم اورآپ آئین کی بحالی کے لیے نکلے تھے، سب جانتے ہیں آئین سپریم ہے، اسی پر عمل ہونا چاہیے۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اٹک میں روزانہ کی بنیادوں پر مقدمات ہوئے، پھر پتہ چلا تاریخوں کا سامنا کرنا کتنا مشکل ہے۔انہوںنے کہاکہ ہر غریب آدمی کے لیے گورنر ہائوس کے راستے کھلے ہیں، عوام جن کے پاس کرایہ نہیں ان کو انصاف کے لیے لاہور جانا پڑتا ہے، مظلوم، مجبور اور غریبوں کی مدد کرنا پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔

ای پیپر دی نیشن